لاہور: پنجاب میں اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات،کس افسر کا تبادلہ کہاں ہوا ؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب میں اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔محمد عاصم جاوید کو ڈائریکٹر جنرل لٹریسی سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایکوا کلچر اتھارٹی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔احمد خاور شہزاد ڈائریکٹر جنرل پروبیشن اینڈ پیرول سروس پنجاب تعینات ہو گئے۔

خالد محمود ٹیپو کو کمشنر انفورسمنٹ پنجاب ریونیو اتھارٹی گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا۔سلمان ظفر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کوٹ ادو تعینات کر دیا گیا۔موزمل الیاس کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا۔

موزمل الیاس کو سُتھرا پنجاب اتھارٹی سیالکوٹ کے ایم ڈی کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا۔محمد اتیاز انجم کو سُتھرا پنجاب اتھارٹی رحیم یار خان کے ایم ڈی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

قِدسیہ ناز کو اے ڈی سی ریونیو کوٹ ادو کے عہدے سے ہٹا کر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔آصف اقبال کو اے ڈی سی سوشل سروسز سیالکوٹ کے عہدے سے ہٹا کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے