ایک سگریٹ کا مال اور پیسے بے شمار، پولیس اہلکار کو رشوت کیلئے ٹریپ کرنے کی کوشش، نشئی پولیس کی گرفت میں آگیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) شاہدرہ ٹاؤن میں پولیس اہلکار کو منشیات کی خریداری کے نام پر مبینہ طور پر ٹریپ کرنے کی کوشش کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس پر ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کی مکمل انکوائری کا حکم دے دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک شخص نے پولیس کانسٹیبل شعیب کو منشیات فراہم کرنے کی پیشکش کی، تاہم اہلکار نے منشیات لینے سے انکار کرتے ہوئے اسے حراست میں لینے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں : سرگودھا مقدمے میں اثر انداز ہونے کیلئے پولیس کو رشوت کی پیشکش، ملزم حوالات پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق شخص کے مسلسل اصرار کے بعد دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جو بعد ازاں مبینہ طور پر ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ واقعے سے متعلق مذکورہ شخص کا بیان بھی ریکارڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بیان میں شخص نے مبینہ طور پر پولیس اہلکار کو ٹریپ کرنے کے لیے رقم دینے کا اعتراف کیا۔ پولیس کے مطابق متعلقہ شخص منشیات کے استعمال کا عادی ہے اور اس کے خلاف منشیات سے متعلق مقدمات کا سابقہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس کانسٹیبل شعیب کے خلاف بھی مکمل انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس ڈی پی او شاہدرہ کو انکوائری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :لاہور پولیس کی رشوت دینے والوں کیخلاف کارروائیاں، 500 کے نوٹ کےبعد 1000 اور 5000 روپے رشوت دینے والوں پر مقدمے درج

انکوائری کے دوران واقعے کے تمام پہلوؤں، فریقین کے بیانات اور پولیس اہلکار کے طرزِ عمل کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد حقائق کی روشنی میں مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے