لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں آٹے کی فراہمی تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور مارکیٹ میں کسی قسم کی قلت نہیں ہے۔ صوبہ بھر میں فلور ملز معمول کے مطابق فعال ہیں جبکہ آٹے سپلائی چین برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری ہیں۔
ڈی جی فوڈ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی فلور ملز سرکاری گندم گرائنڈ کرکے 10 کلو آٹے کا تھیلا1100روپے میں فراہم کر رہی ہیں- 7 اکتوبر کو سرکاری گندم سے تیار 10 کلو آٹے کے 2 لاکھ 25 ہزار 998 تھیلے سپلائی کیے گئے-
یہ بھی پڑھیں: لاہور شہر 3 ہزار 242 دکاندار مہنگائی میں ملوث،سزا کیا دی گئی؟
پرائیویٹ گندم سے تیار 10 کلو آٹے کے 1 لاکھ 65 ہزار 579 تھیلے مختلف اضلاع میں فراہم کیے گئے جبکہ 20 کلو آٹے کے 39 ہزار 634 تھیلے بھی صوبہ بھر میں سپلائی کیے گئے۔ پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 10 کلو آٹے کے 4 لاکھ 70 ہزار 845 تھیلے سپلائی کیے گئے-
ڈی جی فوڈ پنجاب نے مزید کہا کہ عوام کو معیاری آٹے کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے- عوام کو آٹے کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں ہونے دی جائے گی
محکمہ فوڈ سیفٹی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف متحرک ہےاور قانون کے مطابق کارروائیاں جاری ہیں۔











