مری (پنجاب پوسٹ) کوٹلی ستیاں مین چوک میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چالان ہونے پر ایک موٹر سائیکل سوار نے احتجاجاً اپنی ہی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی۔
عینی شاہدین کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان کیے جانے پر شہری مشتعل ہو گیا اور طیش میں آکر اپنی موٹر سائیکل کو نذر آتش کر دیا۔جس سے موقع پر موجود شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
یہ واقعہ کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ بلا شبہ قانون کی پابندی اور عملداری ضروری ہے لیکن یہ امر بھی قابل غور ہے کہ ایک شہری کس حد تک مایوسی اور غصے میں آکر اپنے ہی اثاثے کو جلانے پر مجبور ہو گیا۔
شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی اصل وجوہات سامنے لائی جائیں اور عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر سنا اور حل کیا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔قانون پر عملداری کے ساتھ ساتھ شہری کی عزت نفس اور مسائل کا حل بھی اتنا ہی ضروری ہے۔













