لاہور ، موٹر سائیکل کی ایک چالان کی سنچری،113چالان ہر 1 لاکھ 90 ہزار کا جرمانہ، بائیک بند کردی گئی

لاہور(پنجاب پوسٹ)والٹن روڈ پر ٹریفک پولیس نے ایک ایسی موٹرسائیکل کو پکڑ لیا جس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی سنچری مکمل کر لی تھی۔پٹرولنگ افسران غلام عربی اور تنویر نے معمول کی چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل کے ای چالان چیک کیے تو مجموعی طور پر 113 چالان سامنے آئے۔ یہ دیکھ کر اہلکار بھی حیران رہ گئے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار نے 89 مرتبہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلائی، جبکہ 24 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی۔پولیس نے موٹرسائیکل سوار کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، جبکہ موٹرسائیکل کو تھانہ فیکٹری ایریا میں بند کر دیا گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ای چالان کے نادہندہ سرکاری محکموں کو بھی کلیئرنس کے لیے مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، تاکہ واجب الادا چالان جمع کروائے جا سکیں۔سید عبدالرحیم شیرازی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ای چالان سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال ہر صورت یقینی بنائیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے