لاہور (پنجاب پوسٹ) باربار ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر گاڑی کو 02 لاکھ 85 ہزار کا جرمانہ عائد کر دیا۔ ٹریفک پولیس کی ٹریفک انفورسمنٹ اور ریگولیشن پر زیرو ٹولرنس پالیسی جاری کر دی گئی۔بار بار ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیا گیا۔سیکٹر انچارج شفیع گجر نے ویگن کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روکا۔
ون ایپ میں کے ای چلان چیک کئے تو 54 بار ٹریفک کی خلاف ورزیاں کیں۔ویگن ڈرائیور کو 02 لاکھ 85 ہزار جرمانہ عائد، گاڑی کو تھانے میں بند کروا دیا گیا۔سی ٹی او لاہور کے مطابق منعظم ٹریفک کے حصول کے لئے ای چالان و ڈیجیٹل چالان نادہندگان کےخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ٹریفک پولیس کی طرف ای چالان نادہندہ سرکاری محکموں کو کلیئرنس کے لئے مراسلہ بھی ارسال کر دیا۔
شہر لاہور میں 20 سے زائد ٹریفک خلاف ورزیوں پر اے این پی آر کیمروں کی مدد سے ای چلان جاری کیے جا رہے ہیں۔سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ شہری ای چلان سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔













