لاہور (پنجاب پوسٹ) ایف آئی آر کے مطابق 32 سالہ ملزم ریحان لطیف نے پہلے بیوی مہوش کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور پھر بعد میں خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی تھی۔پولیس نے مقتولہ مہوش کے بھائی عثمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
مقدمہ قتل 302 کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔مقدمہ میں مقتولہ کے سسر لطیف اور مقتولہ کے جیٹھ ہارون کو نامزد کیا ہے۔ملزمان نے کئی دفعہ میری بہن کو مارنے کی کوشش کی ہے۔واقعہ گھریلو ناچاکی کی وجہ سے پیش ایا تھا۔پولیس کہنا ہے کہ قاتل شخص دو بچوں کا باپ اورملزم جم ٹرینر تھا۔











