پتوکی میں معمولی تلخ کلامی کے دوران ہوٹل کے ملازم نے مبینہ طور پر 48 سالہ شخص کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) پتوکی میں معمولی تلخ کلامی کے دوران ہوٹل کے ملازم نے مبینہ طور پر 48 سالہ شخص کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا

ذرائع کے مطابق جاوید انور چائے پینے کے لیے باچا خان ہوٹل پر گیا تھا، جہاں کسی بات پر اس کی ہوٹل کے ملازم شاہد عرف لاٹو کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی۔ تلخ کلامی کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے جاوید انور کو شدید زخمی کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اوکاڑہ یونیورسٹی کے قریب بس حادثہ، موٹروے پولیس کا خصوصی سپیڈ چیکنگ کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ

زخمی جاوید انور کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے بھائی کی درخواست پرمقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری اور واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے