لاہور: ٹریفک پولیس کی رواں مالی سال کے پہلے اڑھائی ماہ میں 9 ارب 90 کروڑ سے زائد کی وصولیاں

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس نے رواں مالی سال کے پہلے اڑھائی ماہ کے دوران 9 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد کی وصولیاں کر لیں۔

ٹریفک ذرائع کے مطابق یہ وصولیاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کیے گئے چالانز، ڈرائیونگ لائسنسز کی فیس اور ای چالانز کی زیرِ التوا ریکوری کی مد میں کی گئی ہیں۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر لاہور سمیت صوبہ بھر سے پونے 4 ارب روپے سے زائد کے جرمانے وصول کیے گئے، جبکہ 2 ارب 84 لاکھ روپے سے زائد کی وصولیاں ڈرائیونگ لائسنس کی فیس کی مد میں کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں ای چالانز کی زیرِ التوا ریکوری سے 3 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد وصول کیے گئے ہیں۔

ٹریفک ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر وہیکل ایکٹ میں ترامیم کے بعد جرمانوں میں اضافے کے باعث وصولیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر وارڈنز کی جانب سے ڈیجیٹل چالانز جاری کیے جا رہے ہیں۔

ای چالانز کی ریکوری کے لیے ٹریفک پولیس کی خصوصی ٹیمیں پنجاب بھر میں کام کر رہی ہیں، جبکہ پنجاب بھر میں شہریوں کی جانب سے 15 ارب روپے سے زائد کے ای چالانز کی رقم تاحال زیرِ التوا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے