پنجاب ٹریفک پولیس سے صوبہ کنٹرول کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن، 2 کروڑ 70 لاکھ گاڑیاں، 87 ہزار کلومیٹر سڑکیں اور صرف 12 ہزار اہلکار

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کو نفری کی شدید کمی کا سامنا ہے، 2 کروڑ 70 لاکھ گاڑیوں اور 87 ہزار کلومیٹر شاہراہوں کے لیے صرف ساڑھے 12 ہزار ٹریفک اہلکار موجود ہیں۔

مراسلے کے مطابق پنجاب ٹریفک پولیس کو مجموعی طور پر 2 ہزار 206 اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے، جبکہ ٹریفک پولیس میں تعینات 2 ہزار 631 اہلکار غیر تربیت یافتہ ہیں جو ضلعی پولیس کے ایگزیکٹو کیڈر سے آئے ہیں۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ 6 بڑے شہروں میں اے ایس آئی رینک کے جونیئر ٹریفک وارڈنز کی 169 آسامیاں خالی ہیں، جن پر فوری بھرتی کی ضرورت ہے۔ 20 اضلاع میں 67 جونیئر ٹریفک وارڈنز کی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے فوری بھرتی کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

ٹریفک اسسٹنٹ کی ایک ہزار 850 خالی آسامیوں پر نئی بھرتی کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق ٹریفک اسسٹنٹس کی بھرتی دو مرحلوں میں کی جائے گی، 900 بھرتیاں 2026-27 جبکہ 950 بھرتیاں 2027-28 میں کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مراسلے میں ٹریفک پولیس میں مخصوص بھرتیاں کرنے پر زور دیا گیا ہے تاکہ صوبے میں ٹریفک کی روانی کو بہتر طریقے سے برقرار رکھا جا سکے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے مراسلہ آئی جی پنجاب کو بھجوا دیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے