موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، گارڈ ریل کے پیچ چوری کرنے کی کوشش ناکام

لاہور (پنجاب پوسٹ) موٹروے پولیس نے ایم ٹو ساؤتھ پر گارڈ ریل کے پیچ چوری کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا۔

ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق کوٹ عبدالمالک کے قریب گشت پر مامور موٹروے پولیس کی ٹائیگر ٹو موبائل نے کلومیٹر 21 ساؤتھ پر گارڈ ریل کے قریب تین مشکوک افراد کو دیکھا۔

موٹروے پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشکوک افراد کو چیک کرنے کی کوشش کی تو تینوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم اہلکاروں نے ایک شخص کو کامیابی سے گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے گارڈ ریل کا ایک پیچ برآمد ہوا، جبکہ موقع پر گارڈ ریل کو نقصان پہنچا ہوا تھا اور مزید چھ پیچ غائب پائے گئے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت فیصل ولد اکبر، سکنہ رحمان ٹاؤن کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے خلاف استغاثہ تیار کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ کوٹ عبدالمالک بھجوا دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ گارڈ ریل موٹروے پر مسافروں کی حفاظت کے لیے اہم حفاظتی تنصیب ہے۔ موٹروے پولیس کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی سے نہ صرف چوری کی کوشش ناکام بنائی گئی بلکہ موٹروے کے حفاظتی انفراسٹرکچر کو مزید نقصان سے بھی محفوظ رکھا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے