سیالکوٹ (پنجاب پوسٹ) تھانہ پھلورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ’’علی رضا عرف جوجو گینگ‘‘ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہریوں اور راہگیروں سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ملزمان سے تقریباً 29 لاکھ 90 ہزار روپے مالیت کا مالِ مسروقہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ علی رضا عرف جوجو، حماد عرف مادا اور عبداللہ شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے نقدی، تین موٹر سائیکلیں، موبائل فونز اور واٹر پمپ برآمد کیے گئے۔ پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران ڈکیتی و چوری کے 11 مقدمات ٹریس ہوئے جبکہ ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ کے دو الگ مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گڑھی شاہو، مزنگ اور ریس کورس پولیس کی مختلف کارروائیاں، 4 شراب فروش گرفتار
ایس ایچ او پھلورہ اعتزاز بشیر اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا، جنہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ مال اور نقدی قانونی مراحل کی تکمیل کے بعد اصل مالکان کے حوالے کی جا رہی ہے۔ ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:پولیس تحویل میں شہری کی ہلاکت، پانچ ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور









