سیالکوٹ میں خاتون کے بہیمانہ قتل کا ملزم گرفتار

سیالکوٹ (پنجاب پوسٹ) خاتون کے بہیمانہ قتل کا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔تھانہ اگوکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ذیشان عرف شانی کو گرفتار کرکے آلۂ قتل برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ صائمہ کو یکم ستمبر کو گاڑی میں چھری کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا۔

مقتولہ کے بھائی فیصل عباس کی مدعیت میں تھانہ اگوکی میں مقدمہ درج کیا گیا۔ گرفتار ملزم ذیشان عرف شانی مقتولہ کا سابق کرایہ دار تھا اور مدعی کے مطابق مکان خالی کروائے جانے کی رنجش پر خاتون کو قتل کیا گیا۔ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

ڈی ایس پی صدر رانا ندیم طارق کی نگرانی میں ایس ایچ او بلال سلیم اور پولیس ٹیم نے ہیومن انٹیلی جنس، سائنسی تفتیش اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا اور اسے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم سے آلۂ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او کے مطابق ٹھوس شواہد کی بنیاد پر جامع چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا اور مقدمے کی بھرپور پیروی کرکے مقتولہ کے اہلِ خانہ کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے