لاہور میں چوری کی انوکھی واردات، سابق ملازم نے برقعہ پہن کر دکاندار سے 1 کروڑ 15 لاکھ لوٹ لئے ،پولیس نے پکڑنے کیلئے بھی انوکھا طریقہ آزما لیا

باغبانپورہ (پنجاب پوسٹ) 1 کروڑ 15لاکھ کی واردات پیش آئی جہاں بروقت چور کو گرفتار کر لیا گیا۔داروغہ والا چوک میں پان شاپ سے بھاری رقم چوری ہونے کی 15 کال موصول ہوئی۔دکان مالک کے مطابق نامعلوم چور ایک کروڑ 15 لاکھ روپے لے گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج نے واردات کا بھانڈا پھوڑ دیا، ملزم ملازم نکلا۔دکان کا ملازم حسنین علی برقع پہن کر دکان میں داخل ہوا۔ملزم نے برقع کی آڑ میں دکان سے رقم چوری کی۔سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت اور گرفتاری یقینی ہوئی۔

گرفتار ملزم حسنین علی سے ایک کروڑ 17 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد ہوئے۔مزید ریکوری اور تفتیش کےلیے ملزم کو انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔گھریلو و کاروباری ملازمین کا ڈیٹا قریبی پولیس اسٹیشن یا خدمت مرکز میں ضرور درج کروائیں۔شہریوں کی حفاظت میں احتیاط بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے