گرین ٹاؤن میں پولیس کانسٹیبل پر بیوی کو مبینہ طور پر قتل کرنے کا مقدمہ، تحقیقات جاری

لاہور (پنجاب پوسٹ) تھانہ گرین ٹاؤن کی حدود میں پولیس کانسٹیبل نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ کی شادی 4 سال قبل ہوئی تھی اور اس کا شوہر مبینہ طور پر اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز مقتولہ نے فون پر اپنے بھائی کو بتایا کہ شوہر نے اسے مبینہ طور پر کوئی زہریلی چیز کھلائی ہے اور اس کی حالت خراب ہے۔ اہلخانہ اسے جناح اسپتال لے کر پہنچے، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ قتل ہے یا خودکشی، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے