اوکاڑہ تھانہ کینٹ کی حدود میں مبینہ قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل

اوکاڑہ(پنجاب پوسٹ) تھانہ کینٹ کی حدود میں مبینہ قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی جہاں بیٹے نے ماں کو اپنے ہاتھوں سے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقع گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آیا جہاں پر بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنی سگی ماں کو قتل کردیا ۔مقدمہ درج ہوا اور ملزم فرار ہوگیا

ملزم علی رضوان نواحی گاؤں میں 10 فور ایل روڈ پر پہلے سے گھات لگائے بیٹھا تھا کہ ماں اور اپنے بھائی کو موٹر سائیکل پر آتا ہوا دیکھ کر فائرنگ شروع کردی۔ مقتولہ نے اپنی مرضی سے شادی کر رکھی تھی جس کی رنجش میں آئے روز گھر میں جھگڑا رہتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں؛ پب جی پر ٹاسک ملا، طریقہ کار بھی بتایا، ڈاکا ڈالا، گھر آیا، نمبر پلیٹ تبدیل کی اور پھر بپ جی کھیلنا شروع کردی، بھٹہ چوک بینک ڈکیتی کی حیران کن کہانی

اوکاڑہ اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی، اس افسوسناک واقعہ پر قائم مقام ڈی پی او اوکاڑہ حافظ خضر زمان نے سحت نوٹس لیا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انتہائی قلیل وقت میں سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا اور کہا کہ اوکاڑہ پولیس کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیںدیتا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے