پولیس تحویل میں شہری کی ہلاکت، پانچ ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

گوجرانوالہ (پنجاب پوسٹ) محمد رضوان کی پولیس تحویل میں ہلاکت سے متعلق کیس میں پانچ ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ایف آئی اے نے ملزمان سے مزید شواہد کے حصول کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے پانچوں ملزمان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 8 اکتوبر تک ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔ عدالت نے ملزمان سے مزید شہادت، طبی اور دیگر ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے تفتیش جاری رکھنے کا حکم دیا۔

عدالت نے پانچوں ملزمان کا متعلقہ طبی افسر سے طبی معائنہ کرانے کا بھی حکم دیا۔ محمد رضوان کی پولیس تحویل میں ہلاکت کیس میں مزید تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کے کردار سے متعلق شہادتیں، پولیس ریکارڈ اور دیگر شواہد جمع کرنے کی ہدایت کی گئی۔

محمد رضوان کی پولیس تحویل میں ہلاکت کے معاملے پر ملزمان کے خلاف دفعہ 302، اسلحہ اور زیرحراست تشدد و ہلاکت ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔ دورانِ سماعت ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ سے خارج ہونے کا حوالہ بھی دیا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے