گڑھی شاہو، مزنگ اور ریس کورس پولیس کی مختلف کارروائیاں، 4 شراب فروش گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں شراب فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوا ۔جس میں گڑھی شاہو، مزنگ اور ریس کورس پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 4 شراب فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی سِول لائنز نے ملزمان کو خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات سے گرفتار کیا اور ملزم کے قبضہ سے مجموعی طور پر 66 لِٹر شراب برامد کی،گرفتار ملزمان میں داؤد مسیح، ندیم، راحت اور اگیسٹن مسیح شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آبروریزی کا شکار آذربائیجانی لڑکی کا واپس جانے سے انکار، پاکستان میں رک کر کیس لڑنے کا اعلان

ایس پی سول لائنز منزه کرامت نے ملزمان کے خِلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا اور کہا کہ ہم لاہور شہر کو منشیات کی لعنت سے نجات دلانے کے لیے کوشاں ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے