لاہور: موچی گیٹ کا جیب تراش چھوٹو گینگ، 1 روز میں 9 موبائل فون چوری کیئے، پکڑے جانے کی حیران کن کہانی بھی سامنے آگئی

لاہور (پنجاب پوسٹ) موچی گیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کم عمر لڑکوں پر مشتمل دو رکنی جیب تراش گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان نے تین روز قبل ایک ہی دن میں 9 موبائل فون چوری کر کے شہریوں کو نشانہ بنایا تھا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے موچی گیٹ پولیس کو ہدایت کی کہ واردات میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ہدایت ملتے ہی پولیس ٹیم متحرک ہو گئی اور علاقے میں نصب کیمروں کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں حراست میں لے لیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو ایک دکان میں گھس کر بزرگ شہری سے واردات کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج نے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری میں اہم کردار ادا کیا۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے بتایا کہ ملزمان دور دراز علاقوں سے آنے والے شہریوں کو اپنا نشانہ بناتے تھے۔ وہ بازاروں اور دکانوں میں رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہریوں کی جیبوں کا صفایا کر دیتے تھے۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران چوری شدہ موبائل فونز کی برآمدگی اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کی جائیں گی۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے بروقت کارروائی اور جیب تراش موبائل چوروں کی گرفتاری پر ایس ایچ او موچی گیٹ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے