لیہ (پنجاب پوسٹ) تھانہ نواں کوٹ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری شدہ سوزوکی آلٹوگاڑی برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
مدعی عدنان مسیح کی کار سٹی اڈا کی بیک سائیڈ سے چوری ہوئی تھی، جس کا مقدمہ نمبر 2936/26 درج تھا۔ایس پی اقبال کی ہدایت پر ایس ایچ او نواں کوٹ کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: شہریوں کا ایف بی آر پر اعتماد میں اضافہ، گزشتہ سال 20 لاکھ ٹیکس ریٹرن جمع کروا دئیے
ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے بتایا کہ ملزم فیصل عرف ساگر کو کیمروں کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا،ملزم کو گاڑی چوری کرتے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا، مزید تفتیش کے لئے ملزم کو AVLS کے حوالے کر دیا گیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او نواں کوٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کا مال کسی کو لوٹنے کی اجازت نہیں۔










