سموگ کے باعث پاکستان اور سری لنکا کا دوسرا ٹیسٹ لاہور سے راولپنڈی منتقل

لاہور (پنجاب پوسٹ)لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ کی شدت کے پیشِ نظر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ لاہور سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے وینیو کی اس تبدیلی کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

بورڈ کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی اور سموگ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کھلاڑیوں اور شائقین کی صحت کو مدنظر رکھ کر یہ فیصلہ کیا گیا۔

دوسرا ٹیسٹ پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق 17 سے 21 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ شیڈول میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، صرف میچ کا مقام لاہور کے بجائے راولپنڈی کر دیا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے