لوہاری گیٹ پولیس کی کاروائی دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) لوہاری گیٹ پولیس کی کاروائی میں دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے بروقت کاروائی کرتے واردات کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا۔ملزمان موٹر سائیکل اور دیگر سامان چوری کر کے مال مسروقہ آپس میں تقسیم کرتے تھے۔ملزمان واردات کے دوران اسلحہ کا بھی استعمال کرتے تھے۔ایس پی سٹی کے مطابق دو افراد پر مشتمل یہ گروہ شہر کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتا تھا۔

ملزمان کے قبضہ سے 1 موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔گرفتار ملزمان میں سکندر اور عاطف شامل ہیں اور ان کے خلاف مقدمات درج کر دیئے۔متحرک گینگ کے خلاف کارروائی پر ایس ایچ او لوہاری گیٹ اور ٹیم کو شاباشی دے۔سٹریٹ کریمنلز کے گرد مزید گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے