شالیمار پولیس کی کارروائی، ریکارڈ یافتہ خواتین پر مشتمل 4 رکنی پرس چور گینگ گرفتار

لاہور(پنجاب پوسٹ)لاہور کے علاقے شالیمار میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ خواتین پر مشتمل چار رکنی پرس چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گینگ میں شامل خواتین باغبانپورہ بازار میں خریداری کے لیے آنے والی شہری خواتین کو نشانہ بناتی تھیں، جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے انہیں ٹریس کر کے حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں صبا، شکیلہ، مصباح اور صائمہ شامل ہیں۔ ملزم خواتین باغبانپورہ بازار میں رش کا فائدہ اٹھا کر شہری خواتین کے پرس چوری کرتی تھیں۔ واردات کے بعد وہ فوری طور پر مریدکے فرار ہو جاتی تھیں تاکہ پولیس کی گرفت سے بچ سکیں۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خواتین ملزمان کی شناخت کی اور ان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے کٹر اور نقدی برآمد کی گئی ہے، جو وارداتوں کے دوران استعمال کیے جاتے تھے۔

گرفتار خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید وارداتوں کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

ایس پی سِول لائنز منزہ کرامت نے کہا ہے کہ شہری خواتین کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے