ریاست سرمایہ داروں کے قبضے میں،ملک کا نظام گر چکا ہے ،اس پر بات کی گنجائش نہیں، ندیم افضل چن

لاہور(پنجاب پوسٹ)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کا نظام گر چکا ہے اور اس پر بات کرنے کی گنجائش ہی باقی نہیں رہی۔ ان کے مطابق ریاست اب سرمایہ داروں کے قبضے میں جا چکی ہے۔

انصاف اور انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن اور عدل ہوگا تو ہی سسٹم ٹھیک ہوگا، لیکن اس وقت ہم عدل سے بہت دور ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ نئے صوبوں کا ٹیسٹ کرنے کے لیے "بے روزگار کا صوبہ” بنا دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدان فیصلہ ساز نہیں ہوتے، اگر فیصلہ کرنا ہے تو ایمانداری سے کیا جائے، کیونکہ "آدھا تیتر آدھا بٹیر” والا نظام اب نہیں چل سکتا۔ ان کے مطابق سسٹم کو نچوڑ کر ہمیں بھاشن دیا جاتا ہے۔

ندیم افضل چن نے زور دیا کہ اس سسٹم کو بدنیتی اور منافقت سے پاک کر کے ازسرنو تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی حقیقت سے دور ہیں اور سوال کیا کہ طاقتور حلقوں سے بات کون کرے گا، کیونکہ سیاستدان یا تو جیل جائے گا یا بے روزگار ہو جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے