حضرت بابا سید شاہ کمالؒ کا سالانہ عرس، ڈاکٹر احسان بھٹہ نے افتتاح کردیا، زائرین کیلئے خصوصی انتظامات

قصور (پنجاب پوسٹ) حضرت بابا سید شاہ کمالؒ کے سالانہ عرس کا آغاز ہوگیا، ڈاکٹر احسان بھٹہ نے عرس کی تقریبات کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے مزارِ اقدس پر فاتحہ خوانی اور چادر پوشی کی جبکہ ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی۔

ممبر صوبائی اسمبلی مسز صلاح الدین، ڈی جی مذہبی امور حافظ انیس الرحمن اور دیگر بھی عرس کی تقریب میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ حضرت شاہ کمالؒ نے محبت، اخوت، رواداری اور انسانیت کی خدمت کا درس دیا۔ اولیائے کرام کی تعلیمات اتحاد، بھائی چارے اور باہمی احترام کی مشعلِ راہ ہیں۔

ڈاکٹر احسان بھٹہ کا کہنا تھا کہ حضرت شاہ کمالؒ کی دینی و روحانی خدمات آج بھی اہلِ عقیدت کیلئے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مزارِ حضرت شاہ کمالؒ کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن پر 25 ملین روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے مزارات کی ترقی کے پروگرام کے تحت مزارِ حضرت شاہ کمالؒ کو ترقی دی گئی ہے۔

ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ زائرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور پرسکون ماحول یقینی بنانا محکمہ اوقاف کی ترجیح ہے۔ عرس کے موقع پر سکیورٹی، صفائی اور پینے کے صاف پانی سمیت ضروری انتظامات بھی یقینی بنائے گئے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے