میں موٹر سائیکل پر ایوارڈ لینے تو نہیں جاسکتی، مخالفین کی وزیراعلیٰ کے بیان پر ٹرولنگ، مریم نواز کو یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ کیلئے مدعو کرلیا گیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کو یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ کیلئے مسقط مدعو کرلیا گیا۔ عالمی یوم رہائش پر یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف مسقط جائیں گی۔

یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ اقوام متحدہ کے ہیومن سیٹلمنٹ پروگرام سے متعلق اعلیٰ ترین بین الاقوامی اعزاز ہے۔ یہ ایوارڈ مختلف افراد، شہروں، حکومت اور سرکاری اداروں، سول سوسائٹی، پرائیویٹ آرگنائزیشنز، ریسرچ انسٹی ٹیوٹس اور پراجیکٹس کو دیا جاتا ہے۔

سکرول آف آنر ایوارڈ سستی اور مناسب ترین رہائش گاہ، پائیدار اربن ڈویلپمنٹ، بنیادی شہری سہولتوں میں بہتری، شہری تعمیر نو، بہتر اربن ڈویلپمنٹ اور قدرتی آفات کے بحالی پروگرام کے اہداف کو مدنظر رکھ کر دیا جاتا ہے۔

37 سال سے جاری یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ کے تحت 200 ایوارڈز دیے جاچکے ہیں۔ پاکستان میں پہلی اور آخری مرتبہ ایرا کے ڈپٹی چیئرمین نے 2007 میں یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ وصول کیا تھا۔

پنجاب کا اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ 2026 کیلئے سرفہرست ہے۔ پاکستان کے علاوہ میانمار، برازیل، تیونس اور انگلینڈ/لندن کو بھی یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے سکرول آف آنر ایوارڈ کیلئے خصوصی دعوت پر تقریب میں شرکت کریں گی۔ عمان کے کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ پنجاب کے بے گھر افراد کے نام کردیا۔ مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ پنجاب کے بے گھر افراد کیلئے اعزاز ہے۔

مریم نوازشریف کے مطابق اپنی چھت اپنا گھر پروگرام نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کا سب سے بہترین لوکاسٹ ہاؤسنگ پراجیکٹ ہے۔

مریم نوازشریف کے بیان ”میں موٹر سائیکل پر ایوارڈ لینے تو نہیں جاسکتی“ پر مخالفین کی جانب سے ٹرولنگ بھی کی گئی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے