فیصل آباد، گوجرہ روڈ پر نامعلوم افراد لڑکی کومبینہ طور پر مدہوش حالت میں سڑک کنارے چھوڑ کر فرار، ریسکیو اہلکاروں سے خاتون کی حیران کن گفتگو

فیصل آباد(پنجاب پوسٹ)میں جہانگیر سے گوجرہ روڈ پر ریسکیو 1122 کے دفتر کے قریب نامعلوم افراد ایک لڑکی کو سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ لڑکی مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھی۔

ذرائع کے مطابق لڑکی کو سڑک کنارے چھوڑ کر جانے والے افراد پراڈو گاڑی میں سوار تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور لڑکی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

اس کے بعد مزید طبی معائنے اور علاج کے لیے اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی بظاہر نشے کی حالت میں تھی اور اس وقت اپنی شناخت یا دیگر ضروری معلومات بتانے کے قابل نہیں تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور لڑکی کو سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہونے والے نامعلوم افراد کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔ لڑکی کی شناخت اور اس کے ہوش میں آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے