لاہور (پنجاب پوسٹ) یونیورسٹی آف لاہور کی عالمی رینکنگ مزید مستحکم، پاکستانی اعلیٰ تعلیم کے بین الاقوامی تشخص کیلئے اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔ترجمان کے مطابق یونیورسٹی آف لاہور 701 سے 800 کے عالمی رینکنگ بینڈ میں شامل ہیں اور عالمی اکیڈمک پروفائل میں بہتری آئی ہے۔
ٹائمز ہائیر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2027 میں یونیورسٹی آف لاہور پاکستان کی نمبر 1 نجی جامعہ قرار۔یونیورسٹی آف لاہور نے قومی سطح پر سرکاری و نجی جامعات میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ٹائمز ہائیر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز میں پاکستان کی 56 جامعات نے مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا۔
عالمی رینکنگ میں یونیورسٹی آف لاہور کی مختلف کارکردگی اشاریوں میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی۔تحقیق کے ماحول میں یونیورسٹی آف لاہور کی کارکردگی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 17.69 فیصد نمایاں اضافہ ہوا۔
یونیورسٹی آف لاہور نے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) سے متعلق کیٹیگریز میں بھی گزشتہ کارکردگی کے مقابلے میں نمایاں پیش رفت کی۔ریسرچ کوالٹی کے ستون میں یونیورسٹی آف لاہور کا 82.6 اسکور، پانچوں بڑے شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
یونیورسٹی آف لاہور انتظامیہ کیجانب سے پاکستانی و اوورسیز طلبہ کو معیاری تعلیم اور ریسرچ کیلئے بہترین ماحول کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔











