چنیوٹ (پنجاب پوسٹ) کاشتکار ہو جائیں خبردار زرعی ماہرین نے کسی بھی فصل کی کاشت سے قبل مٹی و پانی کی سیمپلنگ کروانا لازمی قرار دے دیا۔زرعی ماہر سائنٹیفک آفیسر نبیہا اصغر کہتی ہیں کہ زیر زمین پانی روز بروز خراب ہونا شروع ہوگیا ہے۔جو نا صرف پینے کے لئے بلکہ اب فصلوں کے لئے بھی موزوں نہیں رہا۔
انہوں نے کہا کہ فصلوں کے لئے بھی زیر زمین پانی پچاس فیصد خراب ہوچکا۔انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے جہاں پانی ان فٹ وہاں نہری پانی کیساتھ آبپاشی کریں۔بور کی جگہ تبدیل کریں یا بور مزید گہرا کریں۔اس کے ساتھ ساتھ زمین میں جپسم کا استعمال کیا جائے۔زرعی ماہر نبیہا اصغر نے مزید کہا مٹی کی زرخیزی کے لئے نامیاتی مادہ بڑھائیں،گوبر ڈالیں یا کمپوسٹ کھاد یا بائیو فرٹیلائزرز ڈالیں۔زمین میں فاسفورس کی کمی کے لئے ڈی اے پی ،ایس ایس پی نائٹروفاس کھادوں کا متناسب استعمال کیا جائے۔









