لاہور (پنجاب پوسٹ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے ورلڈکپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ورلڈکپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کیپ ٹاؤن ساؤتھ افریقہ میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا۔14 ٹیموں پر مشتمل ورلڈکپ آئندہ سال 2 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
گروپ اے میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، زمبابوے، افغانستان اور کوالیفائر اے کی ٹیم شامل ہیں۔گروپ بی میں ساؤتھ آفریقہ، انگلینڈ، ساؤتھ آفریقہ، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور کوالیفائر بی کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔پاکستان ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز 8 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف میچ سے کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور:سابق اولمپیئن و منیجر پاکستان ہاکی ٹیم خواجہ ذکاء الدین انتقال کرگئے
پاکستان کا روایتی حریف بھارت سے مقابلہ 10 اکتوبر کو جوہانسبرگ میں ہوگا۔پاکستان 15 اکتوبر کو کوالیفائر اے کی ٹیم سے مقابلہ کرے گا۔پاکستان کا زمبابوے سے مقابلہ 19 اکتوبر کو شیڈول کیاگیا ہے۔پاکستان ورلڈکپ کا آخری گروپ میچ 22 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔آئی سی سی ورلڈکپ 2027 کا فائنل 21 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ورلڈکپ 2027 جنوبی افریقا، نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے دنیا کو حیران کر دیا، ایشین گیمز میں اچانک میڈلز اور فتوحات کی بارش









