لاہور (پنجاب پوسٹ) کوٹ لکھپت جیل میں 30 ستمبر شام لاک اپ کے بعد قیدیوں میں خونی تصادم کے باعث 6 افسران واہلکار معطل کردیئے۔کچن ایریا میں 2 گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور خود ساختہ کٹر سے حملہ ہوا۔حملے میں سزا یافتہ قیدی محمد اشرف جاں بحق ہو گیا جبکہ قیدی زخمی ہے۔
زخمیوں کو جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا۔محمد اشرف صبح 9:30 بجے دم توڑ گیا۔فرائض میں غفلت اور ناہلی پر2 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ،1 چیف وارڈر اور 3 وارڈرز کو معطل کردیا گیا۔واقعہ پر آئی جی جیل خانہ جات میاں سالک جلال نے افسران و اہلکاروں کو 90 دن کے لیے معطل۔
یہ بھی پڑھیں:کوٹ لکھپت جیل کے کچن میں دو گروپوں کے جھگڑے میں قتل اور زخمی ہونے کا معاملہ
معطل ہونے والوں میں انچارج کچن، انچارج سنٹرل ٹاور، چیف وارڈر اور 3 وارڈرز شامل ہیں۔آئی جی جیل نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر 6 افسران و اہلکاروں کومعطل کیا۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور سپرنٹنڈنٹ کےحوالے سے انکوائری رپورٹ سیکرٹری داخلہ کو بھجوا دی گئی۔









