کوٹ لکھپت جیل کے کچن میں دو گروپوں کے جھگڑے میں قتل اور زخمی ہونے کا معاملہ

لاہور (پنجاب پوسٹ) کوٹ لکھپت جیل کے کچن میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران ایک شخص کے قتل اور ایک کے زخمی ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ لاہور پولیس نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کامران مقبول کی درخواست پر نامزد تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمہ قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق اے گروپ کا بی گروپ کے ساتھ کھانے والے برتن گم ہونے پر جھگڑا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص قتل جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

مقدمہ میں دفعہ 302/34 اور 324 کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے