مریدکے و( پنجاب پوسٹ ) مریدکے ایکسین لیسکو ملک رب یار کو جی ٹی روڈ پر منوں آبادی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملک رب یار دفتر سے واپس گاڑی کے ذریعے لاہور جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کا ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور مقتول کے ورثاء کو تحفظ اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او نے واقعے سے متعلق آئی جی پنجاب اور آر پی او اطہر اسماعیل کو آگاہ کر دیا ہے۔
پولیس اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں، جبکہ مکمل تحقیقات کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
پولیس نے واقعے کے بعد مشکوک افراد سے پوچھ گچھ بھی شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں : اب مفت بجلی نہیں ، لیسکو ملازمین کی موجیں ختم ، تمام ملازمین کو بل بھیج دئیے گئے
ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے واقعے کے پیچھے پرانی دشمنی کا امکان ظاہر کیا ہے، تاہم قتل کی حتمی وجہ کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہوگا
یہ بھی پڑھیں : شیخوپورہ: فیروز والا اے سی چلانے پر تنازعہ، طیش میں آئے بیٹے کی فائرنگ سے باپ جان سے گیا، ماں بہن زخمی، ملزم گرفتار
پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کرتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔دریں اثنا پولیس اور واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے درمیان بھی مذاکرات ہوئے، جن میں مقتول ایکسین سے متعلق معلومات حاصل کی گئیں۔ یونین عہدیداروں نے پولیس کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔









