شیخوپورہ: فیروز والا اے سی چلانے پر تنازعہ، طیش میں آئے بیٹے کی فائرنگ سے باپ جان سے گیا، ماں بہن زخمی، ملزم گرفتار

فیروز والا ( پنجاب پوسٹ ) شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والہ میں بجلی کے بل اور اے سی چلانے کا ہولناک انجام،طیش میں آئے بیٹے کی فائرنگ سے باپ جان سے گیا، ماں بہن زخمی، پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا۔

فیروزوالہ کے علاقے گلفشاں ٹاؤن میں بجلی کے زیادہ بل اور اے سی چلانے کے معمولی تنازع پر ایک انتہائی دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نا خلف بیٹے نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنے سگے والد کو قتل جبکہ ماں اور بہن کو شدید زخمی کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، مقتول شیروز خان نے اپنے بیٹے کو اے سی چلانے سے منع کیا تھا اور بجلی کا بل زیادہ آنے پر گھر میں ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ڈانٹ ڈپٹ کی تھی، جس پر مشتعل ہو کر ملزم نے گھر والوں پر گولیاں برسا دیں اور موقع سے فرار ہو گیا۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس نے لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، زخمی ہونے والوں کی شناخت 28 سالہ گلناز زوجہ شہروزاور نجمہ بنت شہروز کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ جاں بحق شخص کی شناخت 37 سالہ شہروز ولد قیصر کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ کوٹ عبدالمالک میں فائرنگ کے معاملے پر ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے فوری نوٹس لے لیا۔ جس کے بعد ملزم کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے