لاہور (پنجاب پوسٹ) محکمہ فوڈ سیفٹی کا بڑا کریک ڈاؤن، سیکرٹری فوڈ سیفٹی کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر21 تا 27 ستمبر 2026 کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے 4 لاکھ 32 ہزار 465 مقامات پر چھاپے پڑے۔مقررہ نرخ نامے آویزاں نہ کرنے پر 1,846 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔
ڈاکٹر کرن خورشید کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیوں کے دوران 21 ہزار 158 اوور چارجنگ کے کیسز سامنے آئے۔اوور چارجنگ پر کارروائیاں، مختلف کیسز میں 1 کروڑ 13 لاکھ 37 ہزار 685 جرمانہ عائد ہوئے۔
گراں فروشی اور مقررہ کردہ نرخوں کی خلاف ورزی پر 73 مقدمات درج ہوئے اور 341 افراد گرفتار ہو گئے۔روٹی کی مقررہ قیمت سے زائد وصولی پر 5,198 اوور چارجنگ کیسز رپورٹ ہوئے اور 5 لاکھ 77 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔مرغی گوشت کی قیمتوں سے زائد وصولی پر 1,607 اوور چارجنگ کیسز پر 20 ایف آئی آرز درج کی گئیں اور 56 گرفتاریاں ہوئیں۔
آٹے کے تھیلے کی قیمت میں زائد وصولی پر 579 اوور چارجنگ کیسز سامین آئے اور 1 لاکھ 9 ہزار روپے جرمانہ اور 16 گرفتارہوئے۔چینی کی مقررہ قیمت سے زائد وصول کرنے پر 692 خلاف ورزیوں پر 1 لاکھ 55 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ٹماٹر کی زائد قیمت وصول کرنے پر 836 اوور چارجنگ کیسز رپورٹ ہوئے،85 ہزارجرمانہ ہوا اور 17 گرفتار ہوئے۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے قانونی خلاف ورزی پر25 کاروباری مراکز سیل کر دیے۔پنجاب بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی اور گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں تسلسل سے جاری رہیں۔










