ہارون آباد (پنجاب پوسٹ) نواحی علاقہ فقیروالی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، چک 134 سکس آر سے 150 کلو مردہ مرغیاں برآمد کر کے تلف کر دی گئیں، جبکہ سپلائر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مردہ مرغیاں بلیو ڈرمز میں چھپا کر فوڈ پوائنٹس پر فروخت کے لیے لے جائی جا رہی تھیں۔ ٹیم کو دیکھتے ہی موٹر سائیکل سوار شخص مرغیاں اور موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے ایسے عناصر کی اطلاع ہیلپ لائن 1223 پر دینے کی اپیل کی ہے۔












