بہاولنگر: ڈونگا بونگا میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، زہریلا اچار قبضے میں،کہاں سپلائی ہونا تھا ؟

بہاولنگر (پنجاب پوسٹ) نواحی علاقہ ڈونگہ بونگہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا کریک ڈاؤن۔چٹ پٹے اچار کے نام پر شہریوں کی صحت سے کھیلنے والے عناصر بے نقاب ہوئے۔کاروائ کے دوران 6 من فنگس لگا مضرِ صحت اچار برآمد ہوا۔

فنگس لگے اچار کو گندی لگے ڈرمز میں سٹور کیا گیا تھا۔مضر صحت اچار کی برآمدگی پرمختلف یونٹ مالکان کو 1 لاکھ روپے کے جرمانے عائد ہوئے۔فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سٹور کیے گئے غیر معیاری اچار کو تلف کردیا۔مضر صحت اچار ڈونگہ بونگہ اور گردونواح کے کریانہ سٹورز پر سپلائی کیا جانا تھا۔

اچار یونٹ میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔وہاں کام کرنے والے ورکرز کے فٹنس سرٹیفکیٹس بھی موجود نہیں تھے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق شہریوں کی صحت سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔شہریوں کو معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے