چنیوٹ میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن: پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کا مشترکہ ایکشن


فیصل آباد (پنجاب پوسٹ) کمشنر فیصل آباد ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی خصوص ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ نے عوام الناس کو محفوظ، صاف اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں وسیع پیمانے پر مشترکہ کارروائیاں جاری

کارروائی کے دوران فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 140 فوڈ بزنسز کی تفصیلی انسپیکشن کی۔ صفائی کے ناقص انتظامات اور قواعد و ضوابط کی ورزی پر 92 فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے، جبکہ 18 کاروباروں کو شدید خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 1 لاکھ 90 ہزار روپے کے بھاری جرمانے عائد کیے گئےمضرِ صحت اشیائے خورونوش کی تلفی

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اب تک 6 ہزار سے زائد مریضوں کا او پی ڈی میں معائنہ ہو چکا، انتظامیہ کا دعویٰ

عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنے والے عناصر کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹیموں نے موقع پر ہی درج ذیل ناپید و مضرِ صحت اشیاء قبضے میں لے کر تلف کر دیں جس میں 200 لیٹر ملاوٹ شدہ و ناقص دودھ 100 کلوگرام غیر معیاری و مضرِ صحت آئس لولیز
40 لیٹر غیر معیاری و کیمیکل ملا کیچپ

20 لیٹر استعمال شدہ و ناقص کوکنگ آئل جبکہ دودھ بردار گاڑیوں کی سکرینگ کے دوران ملاوٹ شدہ دودھ کی شہر میں سپلائی کو روکنے کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ناکہ بندی کے دوران 60 دودھ بردار گاڑیوں کو روک کر چیک کیا۔ اس دوران مجموعی طور پر 21 ہزار لیٹر دودھ کی سائنسی بنیادوں پر ٹیسٹنگ کی گئی۔ معائنے کے دوران معیار پر پورا نہ اترنے والا 200 لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب 2 افراد کو 13 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سیوریج لائنوں کی تنصیب کے بعد سڑکوں کی بحالی میں تاخیر پر صوبائی وزیر بلال یاسین برہم

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی چوہدری عمار جاوید کا کہنا تھا کہ شہریوں تک معیاری، ملاوٹ پاک اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق خوراک کی فراہمی ادارہ کی اولین ترجیح ہے۔ ملاوٹ مافیا اور شہریوں کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور یہ کریک ڈاؤن بلا تفریق جاری رہے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے