لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری، شہر میں بسنت پورے 10 روز تک منائی جائے گی ،مریم نواز نے اعلان کردیا

لاہور(پنجاب پوسٹ) لاہور میں 10 دن بسنت منائی جائے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی۔25 سال کے تعطل کے بعد رواں سال فروری میں 6 سے 8 فروری تک لاہور میں بسنت منائی گئی تھی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نئے سال 2027 کی آمد پر لاہوریوں کو 10 روزہ بسنت کا تحفہ دینے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق 29 جنوری سے 7 فروری تک بسنت منائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بسنت 2027: 6 ماہ قبل مینوفیکچرنگ کی اجازت دینے کا فیصلہ بے سود ثابت، 15 روز میں ایک بھی لائسنس جاری نہ ہوسکا

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ 5 فروری کو ”کشمیر ڈے“ منانے کے لیے ایک روز بسنت جشن کا ناغہ ہوگا۔پوری دنیا میں 10 روزہ بسنت پنجاب کے تہذیبی رنگ اور لاہور کی قدیم تاریخی روایت کے فروغ کا باعث بنے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر گزشتہ بسنت سے بھی بڑھ کر شہریوں کی حفاظت اور سہولت کے بہتر اقدامات کئے جائیں۔ انسانی جان کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے فرض شناسی، ذمہ داری اور احساس کے ساتھ گزشتہ بسنت کی طرح ایک نئی مثال قائم کریں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے