وہاڑی (پنجاب پوسٹ) نواحی علاقے 93 ڈبلیو بی کے رہائشی محمد شریف اور غلام صابر نے اہل علاقہ کے ہمراہ سینچاں والا بنگلا میں محکمہ انہار کے ایس ڈی او محمد شفیق کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ان کے چک کے لیے 1 ایل راجبہ اور موگہ نمبر 7989 مختص ہے، جبکہ مذکورہ موگہ سے 220 ایکڑ زرعی رقبہ سیراب ہوتا ہے۔
مظاہرین کے مطابق ریونیو بورڈ کی جانب سے بھی ان کے حق میں فیصلہ ہو چکا ہے، تاہم چھ ماہ گزرنے کے باوجود مبینہ طور پر اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ محکمہ انہار کی مبینہ ملی بھگت سے 81 چک کے کاشتکاروں کو ڈبل موگہ کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ انہیں اپنے رقبے کے مطابق پانی نہیں مل رہا۔مظاہرین نے ایس ڈی او پر مبینہ طور پر مسئلہ حل نہ کرنے اور انہیں نظرانداز کرنے کے الزامات بھی عائد کیے۔
یہ بھی پڑھیں:کیا 2 لاکھ کسانوں کو گرین ٹریکٹرز مل جائیں گے؟ حکومت سر پکڑ کر بیٹھ گئی
کاشتکاروں نے وزیراعلیٰ پنجاب، ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور محکمہ انہار کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی تقسیم اور ایس ڈی او کے مبینہ طرزعمل کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، ریونیو ورڈ کے فیصلے پر عملدرآمد کروایا جائے اور انہیں مقررہ حصے کے مطابق پانی فراہم کیا جائے۔









