لاہور (پنجاب پوسٹ) سی ٹی او لاہور کا ٹریفک بہاؤ میں خلل کا باعث بننے والی رکاوٹوں کو فوری ہٹانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
ٹریفک کنجشنز کے خاتمے کیلئے انکروچمنٹ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ سی ٹی او لاہور نے سرکل افسران کو احکامات جاری کردئیے ہیں۔ٹریفک بہاؤ میں خلل اور تجاوزات قائم کرنےوالوں کےخلاف بلا تفریق مقدمات کے اندراج کی ہدایت بھی کی ۔
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن، پیرا کے عملہ کو ساتھ ملاکر گرینڈ آپریشنز کئے جائیں گے۔آگاہی اور وارننگ کے باوجود تجاوزات قائم کرنےوالے کسی معافی کے مستحق نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈیانا باغریوا کا طلاق نامہ منظر عام پر، تین طلاقیں دینے کا انکشاف
رواں سال ٹریفک بہاؤ میں خلل، تجاوزات قائم کرنے پر 1461 مقدمات درج کروائے گئے،اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہوئے انتہائی خطرناک ڈرائیونگ پر 594 مقدمات درج کروائے گئے جبکہ غیر قانونی پارکنگ اسٹنڈز قائم کرنے پر 287 مقدمات درج کروائے گئے،
ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 50،رانگ پارکنگ پر 52 جبکہ ٹریفک میں خلل ڈالنے پر 217 مقدمات درج کروائے گئے۔کمرشل گاڑی کے مقررہ سائز سے بڑی باڈی پر24 مقدمات جبکہ ایل پی جی سلنڈرز لگانے پر 19 مقدمات درج کروائے گئے۔
غیر قانونی گرین و جعلی نمبر پلیٹس لگانے پر 115 اور ون ویلنگ پر 11 مقدمات درج کیے گئے۔شہر کے تمام چوکنگ پوائنٹس کی سیف سٹی کیمروں سے سرویلنس کی جارہی ہے،
سی ٹی او لاہور نے کہا کہ ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈالنے والوں سے اب سختی سے نمٹا جائے گا۔









