رحیم یارخان (پنجاب پوسٹ) پولیس مقابلے تین ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ اور تھانہ سٹی سی ڈویژن کی حدود میں دوران گشت و ناکہ بندی پولیس اور ڈاکووں کا آمنا سامنا۔تھانہ ائیرپورٹ پل 112 پر پولیس اور ڈاکووں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
ترجمان پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ تھانہ سٹی سی ڈویژن پولیس کا نورے والی کے قریب ڈاکووں سے مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔تین ہلاک ڈاکووں کے قبضے سے موٹر سائیکلز اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوئے۔فرار ہونے والے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں پولیس کے سرچ آپریشن جاری کر دیئے گئے۔ڈی پی او عرفان علی سموں نے پولیس ٹیمز کو بروقت کارروائی پر شاباشی دی۔









