لاہور (پنجاب پوسٹ) لیاقت آباد کے علاقے میں ماں باپ کے لڑائی جھگڑے سے دل برداشتہ نوجوان نے خودکشی کرلی۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاہور ایوب روڈ کے رہائشی 22 سالہ مظہر کے والدین روزانہ لڑائی جھگڑا کرتے تھے۔جسکی وجہ سے مظہر اکثر پریشان رہتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیانا باغریوا کا طلاق نامہ منظر عام پر، تین طلاقیں دینے کا انکشاف
دوبارہ والدین کا جھگڑا ہونے پر مظہر نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔اسے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا ۔ جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکا اور لاہور پولیس نے لاش کو تحویل میں لے لیا۔









