"وزیر اعظم وعدہ پورا کریں، ورنہ ہم تیار ہیں” جماعت اسلامی نے اوکاڑہ میں سپر لانگ مارچ کی تیاریاں شروع کردیں

اوکاڑہ (پنجاب پوسٹ) جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی، بھتہ ٹیکس کی وصولی، آئی پی پیز کے معاہدوں، مہنگی بجلی اور مہنگائی کے خلاف جاری تحریک اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کردیا۔

جماعت اسلامی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر بابر رشید نے ضلعی امیر انجینئر سلمان اظہر شیخ کے ہمراہ مرکز الفردوس اوکاڑہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اپنا وعدہ پورا کریں، بصورت دیگر جماعت اسلامی ملتان سے اسلام آباد کی طرف سپر مارچ شروع کرے گی۔

ڈاکٹر بابر رشید نے کہا کہ جماعت اسلامی ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے سے لیوی اور دیگر ٹیکسز کے نام پر وصول کیے جانے والے بھتے کے خاتمے کے لیے دھرنے اور مارچ کر رہی ہے۔ لیوی اور دیگر ٹیکسز کے نام پر 130 روپے سے زائد بھتے کا خاتمہ اور بجلی کے نرخ کم کروانا جماعت اسلامی کی ترجیح اول ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرانے چہروں نے ملک کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، اب وقت ایماندار اور باصلاحیت قیادت کا ہے اور عوام کی نظریں جماعت اسلامی پر ہیں۔

جماعت اسلامی پنجاب کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو لوٹتی رہی اور اپوزیشن جماعتیں ساتھ دیتی رہیں، ان میں کوئی فرق نہیں ہے۔ ذاتیات کی سیاست کرنے والی یہ جماعتیں عوام کے مسائل سے غافل رہیں اور حکومت کو فائدہ پہنچاتی رہیں

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے