سیالکوٹ: ریٹائرڈ سرکاری ملازم کے گھر چوری کی واردات، پولیس نے 13 تولے زیوارات اور ایک لاکھ روپے کیسے برآمد کئے؟⁩

سیالکوٹ (پنجاب پوسٹ) کوٹلی سید امیر پولیس نے بزرگ شہری کے گھر 70 لاکھ روپے مالیت کی چوری کی واردات ٹریس کرلی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے چوری شدہ 13 تولے طلائی زیورات اور ایک لاکھ روپے نقدی مکمل برآمد کرلی۔

ریٹائرڈ سرکاری ملازم غلام رسول اہلِ خانہ کے ہمراہ شادی میں گئے تو ملزم گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات اور نقدی چوری کرکے فرار ہوگیا تھا۔ ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او شاہ زیب کو ملزم کی گرفتاری اور مکمل برآمدگی کا خصوصی ٹاسک دیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس ٹیم نے مسروقہ نوٹوں کے سیریل نمبرز، ہیومن انٹیلی جنس اور تکنیکی ذرائع کی مدد سے ملزم اسد کا سراغ لگایا اور اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے چوری شدہ 13 تولے طلائی زیورات اور ایک لاکھ روپے نقدی مکمل برآمد کرلی۔

برآمد شدہ زیورات اور نقدی قانونی کارروائی کے بعد بزرگ شہری کے حوالے کردی گئی، جس پر بزرگ شہری اور اہلِ خانہ نے پولیس سے اظہارِ تشکر کیا۔ ڈی پی او نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے