لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب پولیس کے خدمت مراکز، شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال 37 لاکھ 59 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے سروسز حاصل کیں۔
13 لاکھ 29 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی۔7 لاکھ سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے۔10 لاکھ 45 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا۔ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے۔
کمزور طبقات کیلئے جاری اقدامات کے تحت 84 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔26 ہزار سے زائد شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کروائی۔74 ہزار سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی، 2565 نے جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی۔
یہ بھی پڑھیں:تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی کارروائی، 2 آئس فروش گرفتار، ملزمان گرفتار
2 لاکھ 33 ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں، 60 وویمن وائیلنس رپورٹس درج ہوئیں۔ایک لاکھ 5 ہزار سے زائد شہریوں نے ایمپلائیز رجسٹریشن (ROPE) کروائی۔3053 شہریوں نے نجی ملازمت کیلئے پولیس ویریفیکیشن کروائی۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم کا کہنا ہے کہ پولیس خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار فلیگ شپ پراجیکٹ، شہریوں کو24/7 سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔پولیس خدمت مراکز، تھانوں، پبلک مقامات پر شہریوں کے ساتھ شائستہ رویہ اختیار کریں۔












