اسلام آباد ( پنجاب پوسٹ ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامی اور جغرافیائی ہیئت تبدیل کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔
مجوزہ منصوبے کے تحت اسلام آباد کو خصوصی سٹیٹس یا ایک مثالی انتظامی یونٹ بنایا جائے گا جس کا انتظامی سربراہ میئر ہوگا، جبکہ اس کے منتخب ارکان کی تعداد 25 سے 30 تک رکھنے کی تجویز ہے۔
منصوبے میں اسلام آباد کی جغرافیائی حدود میں توسیع بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت نے نئے صوبوں کے قیام پر ریفرنڈم کیلئے تیاری مکمل کر لی
خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور، راولپنڈی کے بعض علاقوں اور ضلع مری کے حلقہ این اے 51 کے علاقوں کو وفاقی دارالحکومت میں شامل کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔
دوسری جانب گوادر یا دیگر بندرگاہوں کو اسلام آباد کے انتظامی ڈھانچے میں شامل کرنے کا منصوبہ ترک کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں 12 نئے صوبے ، کیا 28ویں ترمیم سے پہلے ریفرنڈم کرایا جائے گا؟
اب اسلام آباد محض وفاقی دارالحکومت نہیں بلکہ ایک نئے اور منفرد انتظامی ماڈل کی شکل اختیار کرنے جا رہا ہے۔۔
یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے بغیر بھی نئے صوبے بنیں گے ، اہم آئینی منصوبہ سامنے آگیا











