سرگودھا (پنجاب پوسٹ) تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی کارروائی، 2 آئس فروش گرفتار، آئس برآمد گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم کی منشیات کے خلاف جاری زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی کامیاب کارروائی، سب انسپکٹر راصف ولیم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم محمد عثمان ولد محمد بشیر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 80 گرام آئس جبکہ ملزم مختار احمد ولد نیاز علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 60 گرام آئس برآمد کر لی۔
یہ بھی پڑھیں:بورےوالا: احاطہ کے تنازعہ پر مخافین کی فائرنگ سے اوورسیز پاکستانی شہری قتل
دونوں ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی اور نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے والے عناصر کو قانون کے مطابق کٹہرے میں لایا جائے گا،













