لاہور( پنجاب پوسٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور اسپیڈو بس میں ذہنی معذور لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے کنڈیکٹر کو نوکری سے نکال دیا جبکہ اس سے معافی بھی منگوائی۔لیکن وائرل ذہنی معذور لڑکی کے معاملے میں نت نئے انکشافات سامنے آگئے ہیں۔
اس حوالے سے پنجاب پوسٹ کو ذہنی معذور لڑکی کی چوری کی کوشش کرنے کی ویڈیو موصول ہوئی ہے، جس میں اسے ایک نجی بیکری میں خیراتی ادارے کا چندہ باکس توڑ کر رقم نکالتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ پنجاب پوسٹ کو موصولہ ویڈیو 4 اپریل2026 کی ہے ۔ بیکری انتظامیہ کے مطابق یہ لڑکی بیکری سے نکلنے کے بعد تھوڑا آگے جاتی ہے ، جس کے بعد اسے ایک آدمی ساتھ لے جاتا ہے ۔ تاہم اس دعوے اور الزام کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی۔
ادھر خیراتی ادارے کے ایک اہم ذریعے نے پنجاب پوسٹ کیساتھ ایک درخواست بھی شئیر کی ہے ۔جو کہ ایس ایچ او تھانہ کاہنہ کے نام ہے ۔ جس میں الزام عائد کیا گیا کہ گذشتہ چھ ماہ سے مختلف بیکریوں پر رکھے ان کے چندہ باکس لوٹے گئے۔درخواست 19جون 2026 کو دی گئی ۔ خیراتی ادارے کے ذرائع کے مطابق ایس ایچ او نے درخواست پر ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کردیا تھا۔
ذہنی معذور لڑکی کے معاملے میں اب تک کیا ہوا ہے ؟
یہ بات ہے 19 اپریل 2026 کی پنجاب پوسٹ کو ایک ویڈیو ملتی ہے۔ سپیڈو بس کا ڈرائیور ایک لڑکی کو تشدکا نشانہ بنا رہا ہے ۔ میں نے اس ویڈیو کی چار مختلف ذرائع سے تصدیق کی ۔ اسکے بعد 20 اپریل کو ویڈیو پنجاب پوسٹ کی پیج سے آپ لوڈ کر دی گئی ۔ ویڈیو وائرل ہوئی ،وزیر اعلیٰ نے نوٹس لیا ۔ کنڈیکٹر کو سزا ہوئی
اور اگلے روز یعنی 21 اپریل کو پنجاب حکومت نے اس لڑکی کو بس میں باعزت طریقے سے بٹھایا ۔
اسی دوران ایک خیراتی ادارے میں کام کرنے والا دوست ویڈیو بھیجتا ہے۔ جس میں ایک نجی بیکری میں انکے چندہ باکسز کو توڑ کر ان سے رقم چرانے کی کوشش کرتی ہے ۔ ویڈیو ایڈٹ ہوئی مگر بعد ازاں بیکری اور خیراتی ادارے کے تحفظات کے بعد پنجاب پوسٹ پر وہ ویڈیو اپ لوڈ نہیں کی جاتی ۔ 17 اگست کو پنجاب پوسٹ کی ایک ٹیم ممبر سپیڈو بس میں سفر کر رہی تھی کہ اسے یہی لڑکی نظر آئی جو خواتین کیساتھ بدتمیزی کر رہی تھی ۔ ویڈیو اپ لوڈ کی اس پر بھی اچھا ریسپانس آیا۔
گزشتہ روز ایک بار پھر اسی لڑکی کی ویڈیو سامنے آتی ہے ۔ جس میں ایک اور کنڈیکٹر بدتمیزی کر رہا ہے ۔ ویڈیو پنجاب پوسٹ پر اپ لوڈ نہیں کی جاتی ۔ بعد ازاں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پنجاب پوسٹ پر ویڈیو لگا دی جاتی ہے ۔
اب وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹس میں معاملہ آتا ہے ۔ ٹوئٹر انصاف ایکٹیو ہوتا ہے ۔ اہلکار سے معافی منگوائی جاتی ہے ۔سرکاری پریس ریلیز میں اعتراف کیا جاتا ہے کہ لڑکی ذہنی معذور ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ 21 اپریل سے 13 نومبر تک مختلف واقعات کے باوجود لڑکی کو بحالی سینٹر کیوں نہیں بھیجا گیا ؟ وزیر اعلیٰ نے وجوہات تلاش کرنے کی بجائے آمرانہ احکامات جاری کیوں کئے ؟ کیا عدالتوں اور تفتیش کے نظام پر وزیر اعلیٰ کا اعتماد نہیں ہے ؟ میڈم چیف منسٹر وائرل انصاف نہیں مکمل انصاف ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور،الیکٹرک بس واقعہ، خاتون مسافر کے سابقہ رویے سے متعلق اہم انکشافات، کنڈکٹر کی برطرفی پر سوالات اٹھنے لگے
نوٹ: خبر میں واقعات کو من و عن لکھا گیا ہے اور کسی بھی جاندار پر تشدد کسی بھی صورت میں جیسٹفائی نہیں کیا جاسکتا ۔ مگر حکمرانوں کو بھی وائرل کی بجائے کامل حقائق مد نظر رکھنا چاہیں












