لاہور (پنجاب پوسٹ) ضلع کچہری لاہور میں اے آئی سے باپ کو زہر دینے کا طریقہ پوچھنے والے مقدمے میں پیش رفت ہوئی ہے، عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دوران سفر تلخی، رکشہ ڈرائیور کا خاتون سے انوکھا انتقام، نمبر رشتہ ایپ پر ڈال دیا
سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزم کے باپ کو کوئی اعتراض تو نہیں؟ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ والد کو کوئی اعتراض نہیں ہے، باپ کے مطابق اس کا بیٹا الٹی سیدھی تحقیق کرتا رہتا ہے۔









